لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹس ہو رہے تھے کہ انھوں نے مسلم لیگ ق سے سیاسی سفر شروع کر کے پیپلز پارٹی اور پھر تحریک انصاف کے ساتھ ناتا جوڑا، لیکن اب پھر پی پی پی کے ساتھ منسلک ہو گئی ہیں۔
تاہم فردوس عاشق نے ایک ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے مخالفین، ناقدین اور حاسدین کا نیا پروپیگنڈا ہے، انھوں نے کہا یہ لوگ ہر روز من گھڑت اور منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
پی ٹی آئی کے مخالفین ناقدین اور حاسدین ہر روز غلط من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام الناس کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں. افواہیں پھیلانے والے عناصر کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا. pic.twitter.com/lGmu67645l
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 17, 2023
فردوس عاشق نے افواہیں پھیلانے والے عناصر سے کہا کہ انھیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔