پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے، بجٹ میں پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی آواز تمام صوبوں کو متحد کرتی ہے، پنجاب بڑا بھائی ہے، تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے صوبے کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، احساس پروگرام کے تحت وفاق صوبے کے ساتھ مل کر کام کرے گا، پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ٹیم نے پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دی۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بھی پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، پر امید ہوں بجٹ پنجاب میں بسنے والوں کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ پنجاب میں صنعتوں کا جال بچھانا وزیر اعظم کا وژن ہے۔ کچھ لوگ صاف پانی کا نام لیتے تھےاسی پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کو خصوصی ٹائٹل دینے جا رہے ہیں، معذور افراد کو وی آئی پی اسٹیٹس دینے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا بجٹ غریب اور کسان دوست بجٹ ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں احتساب بلا تفریق اور سب کا ہوگا، ہمیں ذاتی مفاد کے بجائے قومی اداروں کو توجہ دینی چاہیئے۔ قومی اداروں میں بھی سیاست کو گھسیٹیں گے تو سب کا نقصان ہوگا۔ عدالتی اور آئینی معاملات کو سیاسی اکھاڑے میں نہیں لانا چاہیئے۔ آئینی ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں