جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ، بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم اپوزیشن کوآنکھوں میں کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ ذات نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہےہیں، قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمےداری اور فرض ہے اور بلاول کا قانون سازی سیاسی ایجنڈے سےمشروط کرنا غیر جمہوری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کسی معاملے میں سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں ، پارلیمان بطوربلیک میلنگ استعمال کرنے کی سوچ منفی اور دعوؤں کی نفی ہے، پاکستان کےمفاد میں قانون سازی میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔

یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی حالیہ قانونی معاملے پر اتفاق رائے کی کوشش کرے گی لیکن وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ اتفاق رائے نہیں چاہتے ، لگتا نہیں حکومت چھے ماہ میں قانون سازی پراپوزیشن کواعتماد میں لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں