تازہ ترین

‘ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا ہے، ناموس رسالت ﷺ کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں صرف عمران خان نےناموس رسالتﷺ سےمتعلق بات کی، سوائےکپتان کے کوئی کفارکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہ کرسکا، حساس معاملےپرجلاؤگھیراؤسےملکی املاک کونقصان پہنچایاگیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی سربراہ مملکت نےلائحہ عمل ترتیب نہ دیاجس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے، عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت  ﷺ معاملےپرعالم اسلام کومتحدکرناہے، ناموس رسالتﷺ کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

Comments