پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے سے برادرممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک، او آئی سی کو اعتماد میں لینا کشمیریوں کی آوازمضبوط کرنا ہے، وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی، پاکستان کےعوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت،عقیدت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں