پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لندن میں تیرہ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت میں قائم تیرہ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کے علاقے ایکٹن میں 13 منزلہ عمارت میں آگ لگی، 40 افراد کو متاثرہ عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے، فائربریگیڈ حکام کے مطابق کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ کو بجھا نے کے لیے فائرفائٹرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

عمارت کے ساتویں منزل پر آگ لگی جو پھیلتی چلی گئی تاہم فائر فائٹرز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 7 بجے کے قریب پیش آیا۔

لندن: رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے، متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن بھی تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں لندن مائل اینڈ کی رہائشی عمارت کی 12ویں منزل پر آگ لگی تھی بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں