تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کراچی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ کی فیکٹری میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی ‘ فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سائٹ انڈسٹریل ایریا کے علاقے لیبر اسکوائر میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے‘ فیکٹری میں پلاسٹک اور اسے بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کے سبب آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر کے فائر بریگیڈ اسٹیشنوں کوطلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور فائر حکام نے اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔


فیول اور شعلے کے بغیر آگ لگانے والا لائٹر


 کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس اہلکاربھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور نظم و ضبط کو برقرار رکھ رنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

وسائل کی کمی ہے‘ میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود شہری حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے اور جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی سے آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ اس سطح کی آگ کو بھجانے کے لیے فوم کا استعمال کیا جاتا ہے‘ سٹی گورنمنٹ نے ابھی دو دن پہلے ہی یہ فوم خریدا تھا اور اب اسے جائے وقوعہ پر پہنچایا جارہا ہے۔

سارے انتظامات کردیے ہیں‘ وزیرِ بلدیات

صوبائی وزیرِ بلدیات جام خان شورو نے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائر بریگیڈ اور واٹر بورڈ سے رابطے میں ہیں اورجلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میئر کراچی اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے ‘ یہ ان کا کام ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کے لیے انتظامات کرکے رکھیں۔


یہ بالکل ابتدائی خبر ہے جیسے جیسے تفصیلات موصول ہوں گی اسے اپڈیٹ کیا جائے گا۔۔ شکریہ

Comments

- Advertisement -