تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

لانڈھی : فیکٹری میں لگنے والی آگ 7 گھنٹے میں بھی نہ بجھ سکی

لانڈھی : فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، سات گھنٹے گزرنے کے باوجود شدت میں کمی نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے صنعتی ایریا میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بے قابو ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے فیکٹری کی دیوار اور چھت گرگئیں جبکہ گودام کا باقی حصہ بھی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔

امدادی کارکنان نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے پرائیویٹ اور واٹربورڈ کے ٹینکرز سے پانی کی فراہمی جاری ہے، گودام میں کسی بھی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ہے، گودام مخدوش ہونے کی وجہ سےفائرفائٹرز اندر داخل نہیں ہوسکے۔

اس حوالے سے چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ 7گھنٹے گزرگئے، 14فائر ٹینڈرز، باؤزر اور اسنارکل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اس کے باوجود آگ کی شدت میں کمی نہیں آرہی۔

انہوں نے بتایا کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سے بھی ایک ایک فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے، متاثرہ فیکٹری میں کپڑا اور گتہ بڑی تعداد میں موجود ہے۔

چیف فائرآفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ چھت زمین بوس ہوجانے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، آگ پرمکمل طور پر قابو پانے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -