تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ ملازم نے کورونا ویکسین سے لے لیا

واشنگٹن: امریکا میں ملازم نے نوکری سے برخاست کیے جانے کا بدلہ کورونا ویکسین خراب کرکے لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے اسپتال میں ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کورونا ویکسین کی 500 خوراکیں خراب کردیں۔

ارورہ میڈیکل سینٹر نے واقعے کی اطلاع گزشتہ دنوں دی جس میں کہا گیا کہ ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج میں رکھنے کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملازم نے اعتراف کیا کہ نوکری سے نکالے جانے پر اس نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین فریج سے نکال کر باہر رکھی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملے کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ارورہ میڈیکل سینٹر کی جانب سے ملازم کی شناخت ظاہر نہیں گئی اور نہ ہی مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفصیلات آئندہ چند روز میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کو محفوظ بنانے کے لیے خاص درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -