جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا: 15 سالہ لڑکے کی اندھا دھند فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر رالی میں 15 سالہ لڑکے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست ناتھ کیرولائنا کے شہر رالی میں 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے، پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، رواں سال جون میں گن کنٹرول کیلیے کانگریس نے 30 سال بعد قانون سازی کی تھی تاہم سیاسی اختلاف کے باعث اب تک سخت قانون سازی منظور نہیں ہوسکی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ کے مسلسل واقعات کے بعد ’گن کنٹرول‘ کے حوالے سے اچھی خبر

اس حوالے سے ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ گن کنٹرول کےمعاملے پر ڈیموکریٹ پارٹی سیاست کرتی ہے، جب کہ ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید کا کہنا ہے ری پبلکنز اس معاملے پر سخت قانون سازی کیخلاف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں