جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور کو مارنے والا نوجوان ہیرو بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز امریکہ کے ایک شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا، ملزم کو گولی مارنے والے نوجوان کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ کی ریاست انڈیانا کی پولیس نے نوجوان کو ’ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 22 سالہ ایلسجشا ڈیکن کے پاس قانونی اسلحہ موجود تھا اور گرین وڈ پارک نامی مال میں ان کی موجودگی میں جیسے ہی حملہ آور نے رائفل نکال کر فائرنگ شروع کی تو انہوں نے فوراً پستول نکال کر اسے ہلاک کردیا۔

- Advertisement -

انڈیانا پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ مال میں فائرنگ کرنے کے پیچھے ملزم کیا مقاصد تھے۔

امریکہ میں کچھ عرصے سے فائرنگ کے پے درپے واقعات کے بعد یہ بحث زوروں پر تھی کہ اسلحہ رکھنے کے حوالے سے قوانین کو سخت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

گرین ووڈ کے پولیس چیف جم آئسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیکن نے کسی قسم کی فوجی ٹریننگ حاصل نہیں کر رکھی تاہم اس کے باوجود انہوں بڑے اچھے انداز میں شوٹر کا مقابلہ کیا اور خود کو بچاتے ہوئے مناسب فاصلے سے نپے تُلے فائر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیکن نے واقعے کے بعد خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا اور پولیس کے ساتھ بھی تعاون کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست انڈیانا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں