شکارپور میں مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت داد محمد جعفری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تکرار کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔