کراچی : نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا، شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو صحافیوں کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا، کراچی میں امن کے دعوے دھرے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی 11-سی ٹو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینیئر صحافی آفتاب عالم کو شدید زخمی کردیا، ملزمان وارددات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
ذرائع کےمطابق آفتاب عالم کوان کی رہائش گاہ کےباہراُس وقت نشانہ بنایاگیاجب وہ بچوں کولینےاسکول جارہےتھے۔آفتاب عالم کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستےمیں دم توڑ گئے۔
متوفی آفتاب عالم مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ رہے، سینئر صحافی آفتاب عالم کی موت کی خبرسن کر صحافتی حلقوں میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
کراچی آپریشن کےباوجودشہرمیں چوبیس گھنٹےسےبھی کم وقت میں میڈیاسےوابستہ دوورکرزکی ٹارگٹ کلنگ کی جاچکی ہے۔
گزشتہ شب نجی چینل کی ڈی ایس این جی پرفائرنگ کرکےسٹلائیٹ انجنیرارشدجعفری کوقتل کردیاگیاتھا۔ جبکہ ڈی ایس این جی کاڈرائیور انیس زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔
علاوہ ازیں تفتیشی اداروں نےجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں ۔آفتاب عام کے سوگواران میں دوبچے شامل ہیں،بعد ازاں مقتول آفتاب عالم کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر اور چہرے والی گولیاں جان لیوا ثابت ہوئیں