جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پہلے قبر کھودی پھر قتل، بھارت میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست ایودھیا میں دوست نے قبر کھدوانے کے بعد دوست کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایودھیا میں دوست نے بیوی سے دوستی کے شبے میں اپنی ہی دوست کو گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم نے قتل کرنے سے قبل ہی دوست کی قبرکھدوادی تھی، پولیس نے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوست کو قتل کرنے سے پہلے ہی اس کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے قبر کھدوائی تھی اور نوجوان کو بعد میں قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 مارچ کی شام کوتوالی نگر کے فتح گنج سے لاپتا ہونے والے شبھم چورسیا کی لاش 10 مارچ کی صبح برآمد ہوئی۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم سشانت پانڈے کو مقتول پر شک تھا کہ اس کا دوست اہلیہ سے گفتگو کرتا تھا اور اس کی مالی مدد بھی کرتا تھا، اسی بات سے ناراض ہوکر ملزم نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اور اہلخانہ کو گمراہ کرنے کے لیے شبھم کے لاپتا ہونے کے بعد اہلخانہ کے ساتھ مل کر اس کی تلاش میں بھی مصروف رہا۔

پولیس کے مطابق موبائل کال ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے شک کی بنیاد پر جب سشانت کو حراست میں لیا تو اس نے جرم کا اعتراف کیا، ملزم کی نشاندہی پر ہی مقتول کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے قتل میں استعمال کی جانے والی گاڑی، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرکے ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں