پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

پہلے خلیجی ملک میں اے آئی نیوز اینکر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے بعد اہم خلیجی ملک میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے نیوز اینکر تیار کر لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت دنیا کا پہلا مسلم ملک بن گیا جس نے اے آئی نیوز اینکر متعارف کروا دی۔ اے آئی کا استعمال زندگی کے مختلف شعبوں کے بعد اب میڈیا میں بھی کیا جا رہا ہے۔

کویت نیوز ویب سائٹ کی طرف سے FEDHA نامی نیوز اینکر کی جھلک سوشل میڈیا پر دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اس کا مختصر کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’میں کویت کی پہلی اے آئی نیوز اینکر ہوں۔ آپ کون سی خبریں سننا پسند کریں گے، ہم آپ کی رائے کو اہمیت دیں گے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں