اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کے 2 چوٹی سر کرنے میں پاک فوج کے تعاون پر شکر گذارہوں: امریکی کوہ پیما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی خاتون کوہ پیما وینیسا اوبرائن کا کہنا ہے کہ پاکستانی مہمان نواز ہیں اور میں اپنے قیام کے دوران کوہ پیمائی اور حسین علاقوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہوئی۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی امریکی خاتون کوہ پیما وینیسا اوبرائن پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ 8 ہزار 611 میٹراونچی چوٹی سر کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی عوام کو بہت مہمان نواز پایا جس کے باعث میں نے پاکستان کے مختلف رنگ دیکھے اور لوگوں سے ملی اور بہت سا پیار پایا جس پر میں میں بہت انجوائےکیا جس کے لیے پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

امریکی خاتون کوہ پیما نے کہا کہ سیاست اورحکومتی پالیسیاں الگ رکھ کرعوامی رابطے بہت اہم ہیں عام امریکیوں اور دنیا کے دیگر لوگوں کو پاکستان آنا چاہیے کیوں کہ یہ بہت خوبصورت ملہک ہے جہاں کے لوگ مہمان نواز اور میٹھے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک واقعہ عوام کے درمیان تعلق ختم نہیں کرسکتا ہے اس لیے عام شہریوں کو کہتی ہوں کہ اپنی اپنی ملکی پالیسیوں کو الگ رکھ کر ایک دوسرے سے روابط رکھیں۔

امریکی کوہ پیما وینیسااوبرائن نے پاک فوج کے تعاون سے کےٹوسرکرنے کا خواب پورا ہوا جس کے لیے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنانے میں میری مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں