جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستانی ماہی گیرنے انوکھی نسل کے کچھوے کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی سمندر میں ماہی گیری کرنے والے ورلڈ وائلڈ فنڈ کے تربیت یافتہ مچھیرے نے نایاب نسل کے ایک جسیم کچھوے کی جان بچالی۔

تفصیلات کے مطابق حسنت خان نامی مچھیرے نے کراچی کے ساحل سے 166 کلومیٹردورماہی گیری کے دوران اس کچھوے کو پکڑا۔

لوگرہیڈ نامی اس کچھوے کا وزن 30 کلوگرام تھا اوریہ ماہی گیروں کے جال میں پھنس کرجہازکے عرشے تک پہنچ گیا۔

حسنت خان کا کہنا ہے کہ جب اس نے کچھوے کی پشت پرمخصوص نشانات دیکھے تووہ سمجھ گیا کہ یہ سمندری کچھوے کی کوئی ایسی نسل ہے جوکہ اس نے پاکستانی پانیوں میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

حسنت نے یہ بھی کہا کہ کچھوے کی غیرمانوس بناوٹ کی بنا پرہم نے اسکا وزن کیا اورجسمانی ساکت کی پیمائش کی اورپھراس کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے اسے واپس سمندرمیں چھوڑدیا۔

میرین فشریز کے ٹیکنیکل ایڈوائزرمعظم خان کے مطابق لوگرہیڈ نامی یہ کچھوا پاکستانی پانیوں میں عموماً نہیں پایا جاتا، اومان وہ قریب ترین علاقہ ہے جہاں یہ کچھوا افزائش نسل کے لئے انڈے دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں