ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن : کراچی میں پہلا بجلی چور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں پولیس نے پہلا بجلی چور گرفتار کر لیا، بجلی چور کیخلاف کے الیکٹرک انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے، آئی جی سندھ کے احکامات پر کراچی میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ایکشن شروع کی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ سائٹ اے تھانے پولیس نے پہلا بجلی چور گرفتار کر لیا، بجلی چورکیخلاف کے الیکٹرک انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں استعمال کنڈا بھی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم رضوان عرف فیضان کو تھانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کی نگراں حکومت نے بھی صوبے بھر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اوراس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

خیال رہے ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کی کارروائیوں کے دوران 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں