تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پہلی سعودی خلاء باز خاتون کا دنیا والوں کو ’’السلام علیکم‘‘ ویڈیو دیکھیں

ریاض : سعودی عرب کے دو خلاء باز اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سعودی خلاء بازوں نے خلائی اسٹیشن سے اپنے پہلے پیغام کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘ سے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ناسا، کمپنی اسپیس ایکس، کمپنی ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون اور مرد خلانورد کی ویڈیو منظرِعام پر آگئی۔

خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے دونوں خلاء بازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھیجی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اسپیس اتھارٹی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کی پہلی خاتون خلاء نورد ریانہ برناوی نے خلاء سے سب کو السلام علیکم کہا۔ ان کے ساتھ سعودی خلانورد علی القرنی اور امریکی خلا باز پیگی وائٹسن بھی موجود تھے۔

خلاء میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ریانہ برناوی نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا ’’خلاء سے السلام علیکم، ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔

یہ ویڈیو اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے اسپیش اسٹیشن پہنچنے کے بعد آئی، جس کے ذریعے ریانہ برناوی اور علی القرنی اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئے تھے، اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلاء باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

یا د رہے کہ سعودی خلانوردوں کو لے جانے والے اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 نے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے پرواز بھری تھی۔

سعودی اسپیس اتھارٹی کے سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے بتایا کہ سعودی عرب 3 خلابازوں کو بھیجنے والے عرب دنیا کے پہلا ملک بن گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -