تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرہن

کراچی: نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوا جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چاند کو گرہن لگنے کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجکر آٹھ منٹ پر شروع ہوا، چاند کو مکمل گرہن بارہ بجکر 10 منٹ پر لگا اور چاند گرہن کا اختتام رات 2 بجکر گیارہ منٹ پر ہوگا۔

ماہرین نے اس مکمل چاند گرہن کو ’وولف مون‘ کا نام دیا، جو ایشیا، یورپ اور افریقا کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں دیکھا گیا۔

سال 2020 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن آج شب دیکھا گیا جبکہ دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا۔

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا تھا، جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا، اس کا دورانیہ چھ گھنٹے رہا تھا، اس سورج گرہن کو ماہرین نے ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا تھا۔

چاند گرہن کیا ہے؟

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

Comments

- Advertisement -