ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

خون بہنے کی بیماری، کراچی میں پہلا ہیموفیلیا سینٹر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خون بہنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے کراچی میں پہلا ہیموفیلیا سینٹر قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ہیموفیلیا سینٹر کا قیام عمل میں آ گیا ہے، جس کا افتتاح وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو نے کیا، تقریب میں دیگر متعلقہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ساجد جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیموفیلیا کی بیماری کا مجھے بھی علم نہیں تھا، لیکن اب میں اس ادارے کو سپورٹ کروں گا اور مزید اسی طرح کے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

سینئر ڈاکٹر منیرہ برہانی نے سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خون بہنے کی بیماری خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے، جس کی ادویات پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں، اور ہم انھیں باہر سے درآمد کرتے ہیں۔

اس تکلیف دہ بیماری میں مبتلا شہری راحیل احمد نے کہا کہ یہ بیماری کبھی نہ ٹھیک ہونے والی بیماری ہے، اس میں خون جسم میں حرکت نہیں کرتا، اور کسی ایک جگہ سے خون نکلنے لگے تو اسے بند کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں