جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل:تحقیقاتی کمیٹی کا ویڈیو منظرعام پر لانے والے صحافی کو بلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل پر تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کرلیا ، ووٹ بیچنے کی ویڈیواے آروائی نیوزکے سینئراینکرارشد شریف سامنے لائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل پرتحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری،شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی نے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ویڈیو سے متعلق ابتدائی معلومات رکھنے والے افراد کو بھی طلب کیا جائے گا ، معلومات رکھنے والےافراد ذاتی طورپریا تحریری طور پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس سیکریٹریٹ وزارت انسانی حقوق کے دفتر میں ہوگا۔

خیال رہے ووٹ بیچنے کی ویڈیواے آروائی نیوزکے سینئراینکرارشد شریف سامنے لائے تھے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات 3رکنی کمیٹی بنائی تھی ، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی اور ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سمیت کیسز نیب، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دے گی۔

واضح رہے سال 2018 سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا تھا ، یہ خریدوفروخت 20فروری 2018سے2مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کےبعد ووٹ بیچنے والے 20ارکان کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں