اشتہار

سال نو کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سال نو کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، جس میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سال نو کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ آٹھ سے چودہ جنوری اور دوسرا مرحلہ پندرہ سے انیس جنوری تک لکی مروت، جنوبی وزیرستان میں جاری رہے گا۔

قومی انسداد پولیو مہم ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

- Advertisement -

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ اکتیس لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی اور پنجاب میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چھبیس لاکھ دس ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چودہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے والدین مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور اس مرض سے نجات کیلئے حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں