اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پہلے ون ڈے میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستانی خواتین کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 37 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں قومی ویمنز ٹیم کے ہارنے کا سلسلہ نہ رک سکا، پاکستانی خواتین انگلش ٹیم کے دیے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا سکیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی طرف سے منیبہ علی کے 34، صدف کے 28 اور ندا ڈار کے 26 رنز رائیگاں گئے۔

- Advertisement -

انگلینڈ کی سوفی اکلیسٹون نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3 وکٹیں حاصل کیں۔ چارلی ڈین، لارین بیل اور کیٹ کراس کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے تھے، ایلائس کیپسی 44 اور ایمی جونز 37 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

مہمان ٹیم کی طرف سے کپتان نڈا ڈار نے 3 وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کروائیں۔ عالیہ ریاض، ام ہانی اور نشرح سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں