ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چاند پر پہلے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن روانگی پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خلا میں پاکستان کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوہری کی طرح خلا کے میدان میں بھی پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اسپارکو سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 ممالک میں صرف پاکستانی منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے۔ تیکنیکی ترقی کے سفر کا یہ بہت تاریخی لمحہ ہے اور اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، ساتھ ہی سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےبیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاؤں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی ڈھانچے میں خود مختاری کے اس خواب کی مکمل تعبیرسے پاکستان اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک میں شمار ہو گا۔ پاکستان کی سائنس وٹیکنالوجی، جدید علوم اور ہنرمندی میں ترقی وقت اور ملک کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش اور توجہ ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں اور پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں