تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسپورٹس پالیسی 2020 متعارف

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسپورٹس پالیسی 2020 متعارف کرائی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے پہلی اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کی پہلی اسپورٹس پالیسی بھی متعارف کرائی گئی، جس کے تحت پنجاب میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا، اسپورٹس انفرا اسٹرکچر کی تشکیل کی جائے گی اور اکیڈمیوں کا قیام اور ڈیٹا بیس جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔

اسپورٹس پالیسی میں اسپورٹس میڈیسن، کھلاڑیوں کے لیے انشورنس اسکیم کو شامل کیا گیا ہے، پنجاب کے 200 دیہات میں گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں، صوبے میں مزید 1400 گراؤنڈز قائم کرنے کے لیے اراضی کی نشان دہی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسکولوں میں اسپورٹس پیریڈ بحال کرنے اور گیم مارکس کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اور بتایا گیا کہ 65 تحصیلوں میں ملٹی پرپز تحصیل اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے، عثمان بزدار نے کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈیڑھ سو سال بعد ایریگیشن ایکٹ میں ترمیم

اس اجلاس میں پنجاب ایریگیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری بھی دی گئی، 150 سال بعد 1873 میں تشکیل کردہ ایری گیشن ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی، 1873 میں ایکٹ متحدہ ہندوستان کے پہلے مادھو پور ہیڈ ورکس کی مینجمنٹ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، نئے ایری گیشن ایکٹ سے ایری گیشن رائٹس کی وضاحت اور وارہ بندی منیجمنٹ بہتر ہوگی۔

نئے ڈیم بنانے کے لیے اس ایری گیشن ایکٹ سے استفادہ کیا جا سکے گا، اور ڈیم سیفٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا، ایکٹ سے گراؤنڈ واٹر ری چارج میں بہتری آئے گی، نیز زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے زرعی ٹیوب ویلز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

خاص شکاری بندوقوں پر پابندی

کابینہ نے پرندوں، جانوروں کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے بھی اہم اقدام اٹھایا، فیصلہ کیا گیا کہ اب پی سی پی ایئرگن، سی او ٹو ایئرگن، سائلنسڈ ایئرگن کو شکاری ہنٹنگ کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

800 میٹر فی سیکنڈ ولاسٹی سے زائد صلاحیت والی ایئرگن شکار کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس سلسلے میں پنجاب وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2007 کے سیکشن 9 میں نئی شق شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

Comments

- Advertisement -