جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا، سات سال کے بچے میں منکی پاکس جیسی علامات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا پھیلاؤ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سات سال کے بچے کو این آئی سی ایچ آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، بچہ لیاری کا رہائشی ہے ، اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچے میں منکی پاکس جیسی علامات موجود ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں اور نہ ہی کوئی رشتہ دار بیرون ملک سے آیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اپنے بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر میں منکی پاکس کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو اس حوالے سے تصدیق کے بغیر کسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، محکمہ صحت تمام تر صورتحال کو ازخود مانیٹر کر رہا ہے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ جناح اسپتال اور چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کئے جا چکے ہیں اور کراچی میں20بستروں پر مشتمل علیحدہ آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں