جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اظہر علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابراعظم نائب کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے قومی ٹیم نے اپنا جال بچھالیا، پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد شاداب خان، شاہین شاہ، شان مسعود سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں پہلے ٹیسٹ میں 5 اگست کو مدمقابل آئیں گی۔

خیال رہے کہ کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیار ہے، کھلاڑیوں نے ڈربی کے بعد مانچسٹر میں بھی عید کی خوشیاں منائیں۔ یاد رہے کہ 31 جولائی کو دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم نے ڈربی کے ہوٹل میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائیں تھیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں