تازہ ترین

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی!

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہمبنٹوٹا، سری لنکا میں کھیلا جانے والا میچ اس حوالے سے یادگار بن گیا کہ کرکٹ کی اب تک تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف آل آئوٹ ہوئی۔

اسی سال کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میں افغان سورماؤں نے پاکستان ٹیم کے 9 بیٹرز کو پویلین بھیجا تھا جب کہ ٹیم تمام پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرنے سے محروم رہی تھی، ون ڈے انٹرنیشنلز میں اس سے قبل افغانستان کی ٹیم زیادہ سے زیادہ 8 پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرپائی تھی۔

پاکستان نے میچ میں آل آؤٹ ہونے کا بدلہ یوں نکالا کہ افغانستان کے تمام بیٹرز کو صرف 59 رنز پر چلتا کردیا اور افغانستان کو 142 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم 201 رنز آل آؤٹ ہوئی تھی، 6 ٹی ٹوئنٹی میچز اور چار ون ڈے انٹرنیشنلز کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب افغان ٹیم نے پاکستان کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -