تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فش اینڈ چپس کا خاتمہ؟

لندن : دنیا بھر میں کوکنگ آئل اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور خصوصاً غریب طبقے کو پریشان کردیا ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء کے چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد پے در پے نقصانات اور فروخت کی کمی کی وجہ سے اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔

کچھ ایسی ہی صورتحال مشرقی لندن کے علاقے میں روایتی پکوان فش اینڈ چپس فروخت کرنے والے سکھ دکاندار بلی سنگھ کو درپیش ہے جو اس کاروبار کو بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مچھلی، آلو، کوکنگ آئل اور یہاں تک کہ ڈش کے لیے استعمال ہونے والے آٹے (کارن فلور) کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد عالمی سطح پر آئل اور مچھلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل کورونا کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی کا سامنا تھا۔

fish and chips

انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء کے دوران ایک بار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک ہاتھ میں فش اینڈ چپس اٹھا کر اس کو بحال کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ مچھلی آلو اور کوکنگ آئل کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتیں برطانیہ کی معیشت کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

بلی سنگھ کی دکان میں فش اینڈ چپس کی قیمت اب9.50 پاؤنڈ ہے جو ایک سال پہلے 7.95 پاؤنڈ تھی، سنگھ نے بتایا کہ اگر وہ تمام اخراجات کو شامل کرتے ہیں تو اس کی قیمت 11 پاؤنڈ کے قریب ہوجائے گی۔

روئٹرز کی  رپورٹ کے مطابق ایک مقامی کمپنی کا کہنا ہے کہ آئے دن قیمتوں کے ہوشربا اضافے کی وجہ سے اس سال فش اینڈ چپس کی 33فیصد دکانیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔

دیوالیہ ہونے والی ڈیبٹ نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال میں برطانیہ کی پسندیدہ مچھلی "کاڈ اور ہیڈاک” کی قیمتوں میں75فیصد، سورج مکھی کا تیل60فیصد اور آٹے (کارن فلور) کی قیمت میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں مہنگائی ماہ اپریل میں 9فیصد ہے جو 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو جی سیون ممالک میں سب سے زیادہ ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Great taste! Fish and chips. - Picture of The West End Tavern, Boulder -  Tripadvisor

یاد رہے کہ "فش اینڈ چپس” برطانیہ کے عوام کی مرغوب غذا ہے، اس ڈش کو متعارف ہوئے ڈیڑھ سو سال سے زائد کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس پکوان میں نہ صرف جدت آئی ہے بلکہ یہ حفظان صحت کے اصولوں سے زیادہ مطابقت بھی رکھنے لگا ہے۔

پہلے پہل یہ چکنائی سے بھرپور ہوتا تھا لیکن اب اس کی تیاری کے لئے کُوکنگ کے بہتر سے بہتر طریقے اپنائے جاتے ہیں۔

بنیادی طور پر اس کی تیاری آج بھی روایتی انداز میں ہی کی جاتی ہے اور یہ ہے بھی انتہائی سادہ، بس اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اس کے لئے بہترین آلو اور بہترین مچھلی استعمال کی جائے۔

بیشتر لوگ اسے ایک خاص ڈش قرار دیتے ہیں اور کام سے بھرپور ہفتہ ختم ہونے پر فش اینڈ چپس کی دعوت اڑانا ان کے لئے ایک تسکین کی بات ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -