تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

14 اپریل تک مچھلی فروخت کرنے والا شخص کرونا کا مریض بن گیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں مچھلی فروخت کرنے والا شخص بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں‌اآگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہاشٹرا کے شہر تھانے سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ شہری کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر بھر میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 115 تک پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی فروخت کرنے والے 56 سالہ شخص کا تعلق تھانے کے علاقے سوارکار نگر سے ہے۔ اُن کی کرونا تشخیص کی رپورٹ جمعے کے دن سامنے آئی۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص تین روز پہلے تک اپنی دکان پر مچھلی فروخت کررہا تھا بعد ازاں مقامی حکومت نے مارکیٹ بند کروانے کا اعلان کیا تھا۔

تھانے کی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ’مچھلی فروخت کرنے والے شخص نے 14 اپریل کو 3 بجے سے پانچ بجے تک اپنا پتھارا کھولا تھا، دکان داری کے دوران اُس کی طبیعت خراب ہوئی اور کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں‘۔

کرونا کی تشخیص کے بعد حکام نے اُن لوگوں کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے مذکورہ مریض سے ایک ہفتے کے دوران مچھلی خریدی یا اُس سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 405 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 835 تک پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 452 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 1 ہزار 777 تک پہنچ چکی ہے۔

حکومت نے کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے ملک بھر میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں دو مئی تک توسیع کردی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ آئندہ کے دو ہفتے بہت زیادہ اہم ہیں لہذا سب احتیاط کریں بصورت دیگر صورت حال بہت زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -