تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انسان جیسے دانت اور زیبرے کے ڈیزائن والی عجیب الخلقت مچھلی

انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے دانت انسانوں سے مماثل نظر آرہے ہیں جبکہ اس کا جسم بھی زیبرے کی طرح دھاریوں والے رنگ کا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر  چند روز قبل کھلے سمندر میں شکار کے لیے گئے تو اُن کے کانٹے میں یہ مچھلی چیز پھنسی جسے وہ گھر لے کر اآگئے۔

پاؤل لور نامی ماہی گیر نے بتایا کہ یہ مچھلی اُن کے جال میں فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقے اورلانڈو کے سمندر میں شکار کے دوران پھنسی تھی۔

پاؤل کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ مچھلی غیر معمولی تھی کیونکہ اس کے جسم پر زیبرے کی طرح ڈیزائن بنا ہوا تھا، جب میں نے اسے کھینچ کر نکالا اور منہ کھول کر دیکھا تو اس کے دانت انسانوں کی طرح تھے۔

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ میں نے جب مچھلی کے دانت دیکھے تو ششدر رہ گیا اور آنکھیں کھلی رہ گئیں، تھوڑی دیر تو کچھ سمجھ نہیں آیا مگر جب خود کو سنبھالا تو اسے لے کر گھر آگیا۔

مزید پڑھیں: جھیل میں انسان نما چہرے والی مچھلی کی ویڈیو وائرل

پاؤل کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے دانت شارک کی طرح بھی لگ رہے تھے، میں نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کیں تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے بھی میری طرح ایسی مچھلی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ عجیب الخلقت مچھلی ہے، جسے میں گھر لے کر آیا اور سب کو دکھایا تاکہ انہیں بھی یقین آجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے ہاتھ ایسی غیرمعمولی مچھلی لگی تھی جس کے دانت اور ہونٹ بالکل انسانوں کی طرح تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان جیسے دانت اور ہونٹ والی مچھلی دیکھ کر سب حیران

ماہی گیر نے اس مچھلی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کیں جس میں حیران کن طور پر مچھلی کے دانت اور ہنسی انسانوں سے اس قدر مماثلت کررہی تھی کہ صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں ایسی مچھلیاں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے جن کے دانت انسانوں کی طرح ہوتے ہیں، کوالالمپور میں اس مچھلی کو ’ٹریگر فش‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریگر فش کی چالیس کے قریب اقسام ہیں، جن میں سے بیشتر گہرے (ڈارک) رنگوں کی ہیں، یہ مچھلیاں گرم پانی کی گہرائی میں اپنے گھر بناتی ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے نر عام طور پر لڑاکا اور غصے کے تیز ہوتے ہیں اور لڑائی کے دوران اپنے دانتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا کر سامنے والی آبی مخلوق کو چیر پھاڑ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں بھی ساحل پر انسان جیسے دانتوں والی مردہ مچھلی برآمد ہوئی تھی جبکہ انڈونیشیا کے گاؤں میں شکار کے دوران ایک اسکول ٹیچر نے بھی ایسی ہی مچھلی پکڑی تھی جسے انہوں نے کانٹے سے نکالنے کے بعد پانی میں دوبارہ چھوڑ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -