تازہ ترین

ٹھٹھہ کے قریب گہرے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

ٹھٹھہ: حجامڑو کے قریب گہرے سمندرمیں ڈوبنے والی کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا ، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کے سبب ڈوبی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کےقریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ڈوبنےوالی کشتی میں 50کےقریب ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کےسبب کراچی اورٹھٹھہ کےدرمیان حجاموکری کے قریب ڈوبی۔

واقعے کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کے عزیزواقارب کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت تلاش کا کام شروع کیا گیا ، جس کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئےابراہیم حیدری سے کشتیاں روانہ ہوئیں۔

حجامڑو کے قریب ڈوبنے والی لانچ پر سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا، تیز ہواوں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی جس سے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

لانچ چھوٹی مچھلی کے شکار کے لئے ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، ترجمان فشر فورک فورم کمال شاہ کا کہنا ہے تیس سے زائد ماہی گیر کیٹی بندر پہنچ گئے ہیں، ماہی گیروں کو مختلف کشتیوں کے ذریعے ابراہیم حیدری لایاجارہا ہے، جہاں سے انہیں طبی معائنے کے بعد گھروں کو بھیجا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -