تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

پاکستانی معیشت کے لئے بڑا جھٹکا

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘سے’’سی سی سی پلس‘‘کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ مزید کم کر دی۔

فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘سے’’سی سی سی پلس‘‘ کا فیصلہ لیکویڈیٹی، فنڈنگ معاملات میں بگاڑ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر کیا۔

فچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام میں نقصان پہنچا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر چودہ اکتوبر دو ہزار بائیس تک تقریباً سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے رہ گئے ہیں۔

فچ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگیوں کا ایک ماہ کے برابر رہ گیا، اگست دو ہزار اکیس میں زرمبادلہ بیس ارب ڈالر تھا۔

Comments

- Advertisement -