اشتہار

پی ایس ایل 8 میں پانچ دن باقی، تیاریاں زور وشور سے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی مقبول ترین لیگ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا کاؤنٹ ڈاؤن اور انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ٹیموں نے کمر کس لی اور کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگ پاکستان سپر لیگ 8 کے آغاز میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کے لیے پی سی بی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ ٹیموں نے کمر کس لی ہے اور کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اپنے کھیل سے جادو جگانے کیلیے ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔

- Advertisement -

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر میں ٹی وی پر پی ایس ایل دیکھنے والے شائقین تھری ڈی اینی میشن سے لطف اندوز ہوں گے۔ ڈرون لائٹس ڈسپلے سے آسمان میں تھری ڈی ڈیزائن بھی بنائے جائیں گی جب کہ اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو گلووئنگ رسٹ بینڈ پہنائے جائیں گے۔

اس میگا ایونٹ کیلیے پندرہ رکنی کمنٹری پینل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، مارک بوچر، ڈینی موریسن، وقار یونس ودیگر شامل ہیں جب کہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزینٹر ہوں گی۔

 

ٹورنامنٹ کیلیے علیم ڈار، احسن رضا، مائیکل گف اور روشن ماہنامہ پر ودیگر پر مشتمل میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ شائے گل، فارس شفیع کی آوازیں شامل ہیں۔

 

ٹورنامنٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں