اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات‘5 افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ برساتی نالوں کے باعث 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حادثات وقدرتی آفات کے صوبائی انتظامی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث مختلف حادثات مہں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں سے لکی مروت، دیر، نوشہرہ اوردیگراضلاع متاثر ہوئے ہیں اور60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، ژوب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کی پیشگوئی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ ماہ 27 جون کو دو گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 26 ٹریفک حادثات میں 14 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں