لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں برکت مارکیٹ کی بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جس کے دوران بیکری کے دروازے اور دیواریں توڑ کر عملہ اندر داخل ہوا۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی ہلاکت دم گھنٹے سے ہوئی ہے جبکہ بیکری کی بالائی منزلوں پر موجود دفاتر اور فلیٹس کو چیک کرنے کا عمل جاری ابھی جاری ہے۔
افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ شکیل، 30 سالہ طالب، 25 سالہ شہباز اور 40 سالہ شاہد شامل ہیں جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ہوسکتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو۔
لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔