اشتہار

کرکٹ کی تاریخ میں اب تک ہونے والے پانچ مختصر ترین ٹیسٹ میچز

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا والا ٹیسٹ تاریخ میں سب سے کم دورانیے کا میچ ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ صرف 107 اوورز میں کھیل ختم اور پیسہ ہضم ہوگیا۔ یہ اب تک کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ ثابت ہوا جس میں پہلے دن 23 وکٹیں گرنے کا بھی ریکارڈ قائم ہوا۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر صرف اور صرف 642 گیندیں پھینکی گئیں۔ میچ کا اختتام دوسرے ہی دن بھارت کی جیت پر ہوا جس نے سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

- Advertisement -

اس سے قبل 2021 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی کافی مختصر دورانیے کار رہا تھا جس میں 842 بالز کرائی گئی تھیں۔ ایسا بھارتی ٹیم کے ساتھ دوسری بار ہوا ہے۔

اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے مختصر ترین پانچ میچز کا احوال درج ذیل ہے۔ پہلا مقابلہ تو حال ہی میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین ہوا جس میں محض 107 اوورز پھینکے گئے۔ مہمان بھارت کو اس میچ میں 7 وکٹوں سے فتح ملی۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 1935 میں ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے جس میں محض 109.2 اوورز ہی کرائے جاسکے۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ جنوبی افریقی ٹیم دنوں اننگز میں کل ملا کر 81 رنز ہی بنا سکی تھی اور آسٹریلیا یہاں فاتح ٹھہرا۔

تیسرا مختصر ٹیسٹ میچ بھی 1935 میں ہوا جس میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل تھے۔ اس میچ میں 112 اوورز پھینکے گئے جبکہ فتح انگلش ٹیم کے حصے میں آئی تھی۔

چوتھے نمبر پر 1888 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ اوورز اور دورانیے لے لحاظ سے سب سے چھوٹا رہا۔ ایشیر سیریز کے اس میچ میں مجموعی طور پر 196 اوورز کرائے گئے اور فتح انگلینڈ کی جھولی میں گری۔

پانچویں نمبر پر مختصر ترین ٹیسٹ میچ میں 197 اوورز پھینکے گئے اور یہ بھی سن 1888 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہوا۔ اس میچ میں کامیابی آسٹریلوی ٹیم کی جھولی میں گری۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں