تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 جوان شہید

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا جب کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے جن میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شامل ہیں۔

پاکستان نے دہشت گردوں کے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے تھے، اس دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک کالعدم تحریک طالبا پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دہشت گرد اللہ نور کو گرفتار کرلیا تھا جو برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -