اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

6 فٹ کی زمین پر 5 منزلہ عمارت دیکھ کر سب حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہری نے 6 فٹ کی زمین پر 5 منزلہ عمارت دیکھ کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے علاقے مظفر پور سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں محض 6 فٹ کی زمین پر بنائی گئی 5 منزلہ عمارت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

تعمیر کی گئی عمارت گنی پور میں واقع ہے جو صرف 6 فٹ زمین پر تعمیر کی گئی ہے جبکہ گھر کے اندر سے اس کی چوڑائی صرف 5 فٹ کے لگ بھگ ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین اس عمارت کو بہار کا ’برج خلیفہ‘ یا بہار کا ’ایفل ٹاور‘ کا نام دے رہے ہیں، یہی نہیں اس عمارت کا موازنہ تاج محل سے بھی کیا جارہا ہے۔

عمارت بھارت آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے جہاں سیاح اس کی تصاویر بھی لے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس چھوٹی سی عمارت میں کمرہ، باتھ روم، کچن، بیڈ روم سمیت بہت سی سہولیات موجود ہیں جبکہ سیڑھیاں بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کو  2015 میں سنتوش نامی شخص نے اپنی بیوی کے لیے  بنوایا تھا، جوڑے نے اپنی شادی کے بعد  6 فٹ  کی زمین خریدی، تھوڑی سی جگہ  کے پیش نظر  مالک سنتوش نے ایک انجینئر سے ملاقات کے دوران اس عمارت کا نقشہ منظور کروالیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں