ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز  نے مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کاروائی کی۔

کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ دکی ڈبر پہاڑ کے مقام پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کوئلہ کانوں، فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے تاہم دہشتگردوں کی لاشیں دکی اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جگہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے تاہم گروپ کے بقیہ نیٹ ورک اور ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صوبے کے دور دراز علاقوں میں متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں