کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی نے سابق شوہر فواد فاروق کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ایک شوہر ہونے کی ذمہ داری نہیں نبھائی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں آج بھی زندگی کے ویسے ہی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہوں جب میری طلاق ہوئی تھی، لوگ کہتے ہیں سب ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن میں ابھی تک اُسی صورتحال سے گزر رہی ہوں۔
طلاق پر فواد فاروق کا ردعمل کیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں فضا علی نے بتایا کہ ان کیلیے منظر نامہ کچھ مختلف تھا، میری فیملی نے فواد سے کہا کہ عدالتی معاملات کو آپ خود دیکھیں، میں شوبز سے تعلق رکھتی تھی لہٰذا فیملی نہیں چاہتی تھی کہ میں عدالتوں کے چکر لگاؤ۔
فضا علی نے بتایا کہ فواد فاروق عدالت میں طلاق نامے پر دستخط کرتے وقت میز پر بے ہوش ہوگئے تھے پھر میرے بھائی نے ان کو اسپتال منتقل کیا، وہ مجھے طلاق نہیں دینا چاہتا تھا بلکہ میری فیملی نے مجھے کہا کہ طلاق لو۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ سابق شوہر بہت زیادہ رومانی نہیں تھے بلکہ وہ شوہر کے بجائے ایک دوست تھے، وہ بہت سوشل تھے اور میرے ساتھ رومانی تعلق نہیں رکھا، میں ان کیلیے ایک دوست تھی، وہ ایک شوہر کی ذمہ داریوں کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔