پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔
فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی کے ساتھ سردیوں کی شام کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس سے قبل فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی تھی۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی شرارت سے بھرپور مزاحیہ وڈیو بنا رہی ہیں جس میں وہ آدھا بسکٹ اسے کھانے کیلئے دیتی ہیں لیکن بچی اسے پوار کھا جاتی ہے جس پر وہ ایک گانے کے بول دہراتی ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی ایک اور ویڈیو میں فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آرہی ہیں اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دونوں ماں بیٹی کا آدھا آدھا چہرہ نظر آرہا ہے اور ایک گانا گنگنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو فضا علی کے مداحوں نے خوب پسندکیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ فضا علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔