بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایران میں سیلاب نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

شیراز: ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے تباہی مچادی، اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ ایران کے صوبے فارس کے شہر استھبان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سیلاب سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ سانحہ اختتام ہفتہ پر ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ایرانی خاندان ویک اینڈ منانے دریا کے کنارے، جھیلوں اور وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد افراد سیلاب کی زد میں آگئے۔

- Advertisement -

گورنر یوسف کاریگر نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کو ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث استھبان میں سیلابی صورتحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے بڑے پیمانے پر آباد کاریوں اور تعمیرات کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سیلاب کے باعث دلہن کشتی میں سوار ہوکر سسرال رخصت

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچالیا گیا ہے، جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایرانی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد ہلاک اور 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں