تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یہ جامنی ہیرا کتنے میں فروخت ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ہانگ کانگ: پندرہ قیراط کا ایک جامنی ہیرا ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت ہوا ہے، یہ دنیا کا سب بڑا جامنی گلابی ہیرا ہے، اس کی قیمت فروخت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ساکورا ہیرے نے نیلامی میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا یہ جامنی گلابی ہیرا ساڑھے 4 ارب روپے میں نیلام ہوا ہے، یہ ہیرا ایک سادہ پلاٹینئم انگوٹھی میں جڑا ہوا ہے۔

نیلامی انتظامیہ کی جانب سے 15 قیراط کے نایاب ہیرے کی بولی 22 ملین ڈالر سے شروع کی گئی تھی، تاہم ٹیلی فون پر کسی نے کال کر کے منہ مانگی قیمت دے ڈالی اور نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

جامنی اور معمولی سا گلابی یہ نایاب ہیرا 29 ملین ڈالر (4 ارب 45 کروڑ 56 لاکھ 76 ہزار روپے) میں فروخت ہوا ہے، انگوٹھی میں لگا اس ہیرے کا درست وزن 15.81 قیراط ہے جو فینسی اور انتہائی خوب صورت بھی ہے، اور اسے بے عیب ہیرا کہا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسے بہت مہارت سے تیار کیا گیا ہے، گلابی اور جامنی رنگ میں یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے، ’ساکورا‘ نامی اس ہیرے نے قیمت میں تمام گلابی ہیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس ہیرے کو 2017 میں شمال مشرقی روس کے علاقے یکتیایا میں پائے جانے والے بڑے کچے ہیرے سے کاٹا گیا تھا اور اس کا وزن 27.8 قیراط تھا، اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روس کا سب سے بڑا گلابی کرسٹل تھا جو روس میں کان کنی میں اب تک نکالا گیا تھا۔

گلابی رنگ کے تمام ہیروں میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا ہیرا ’پنک اسٹار‘ تھا جو 2017 میں ہانگ کانگ میں 71.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا، اس کا وزن 132.5 قیراط تھا جو 1999 میں جنوبی افریقا میں دریافت ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -