اشتہار

دوران پرواز مرنے والے مسافر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر کوئی جہاز کا مسافر دوران پرواز انتقال کرجائے تو کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایک ٹک ٹاکر کو اپنے تجربات بتائے کہ سفر کے دوران ہوائی جہاز میں مرنے والے شخص سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی جہاز میں غیر متوقع موت کی صورت میں عملہ کی طرف سے چند اصول و ضوابط کی پیروی کی جاتی ہے۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے بتایا کہ تمام عملے کے لیے یہ ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ سفر کے دوران مرنے والے مسافر کی میت کو عزت دی جائے۔

- Advertisement -

فلائٹ اٹینڈنٹ نے کہا کہ کیبن کریو قانونی طور پر کسی کو مردہ قرار نہیں دے سکتا، اس لیے اگر کپتان طیارے کو نہ موڑنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو لاش اس وقت تک طیارے میں ہی رہے گی جب تک کہ وہ اپنی آخری منزل تک نہیں پہنچ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے وہ مرنے والے مسافر کی سیٹ کو محفوظ کرتے ہیں، وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ جب طیارہ زمین پر اترے تو کرائم سین میں کوئی تبدیلی نہ آئے اور موت کی مناسب تفتیش ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ پورا طیارہ اور اس میں بیٹھے مسافر پولیس کی تفتیش کے دائرے میں رہتے ہیں، جب تک موقع پر موجود پولیس تفتیش مکمل نہیں کرلیتی، تمام مسافر طیارے میں موجود رہتے ہیں اور انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، اس لیے ایسی صورتحال میں لوگوں کو انتظار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے بعض اوقات ایسے امکانات ہوتے ہیں کہ آپ کچھ لاشوں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں اور سفر کے دوران آپ کو اس کا احساس تک نہ ہو۔ ہر سال کم و بیش سینکڑوں افراد دوران سفر وفات پاجاتے ہیں اور اس وقت کسی کو خبر تک نہیں ہوتی، اس بارے میں کسی مسافر کو کچھ نہیں بتایا جاتا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مسافر مرنے والے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھتا ہے تو عجیب صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، ایسا واقعہ ترکی سے روس کے درمیان فضائی سفر کے دوران پیش آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں