اشتہار

جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ‌لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ائیر پورٹ پر غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی ، ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والی سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 3734 کے ساتھ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرایا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔

- Advertisement -

خیال رہے سی اے اے نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، لاہور ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات ، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں