ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مصر : دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل ڈوبنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا، ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ سال مئی میں ختم ہو گیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا ہے، وزارت سیاحت اور نوادرات کا کہنا تھا کہ ہوٹل دریائی نیویگیشن کوریڈور سے گزرتے ہوئے ٹکرا گیا، جب وہ قاہرہ سے لکسر گورنری کی جانب جا رہا تھا۔

سیاحتی سرگرمیوں کی وزارت کے سربراہ محمد عامر نے بتایا کہ ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ مئی میں ختم ہو گیا تھا، مصری عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہوٹل قاہرہ کے جنوب میں واقع ہیلوان کے علاقے میں ایک ورکشاپ میں موجود تھا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ پل سے ٹکرانے کے باعث تیرتے ہوئے ہوٹل میں دراڑ آنے سے اس کی پہلی منزل میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

ہوٹل کے کپتان نے اسے زمین پر لنگر انداز کیا تاکہ نیوی گیشنل چینل میں بحری نقل و حرکت میں خلل نہ پڑے اور عملے کے ارکان اترجائیں۔

عہدیدار کے مطابق استغاثہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس حوالے سے ضروری اقدامات کے لیے فلوٹنگ ہوٹل کی مالک کمپنی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں