تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 20 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے قندھار میں چند روز سے جاری بارشوں سے سیلاب آگیا، اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہیں، سیلاب کی زد میں متعدد گھر بہہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

حکام کے مطابق یہ قندھار میں گزشتہ 7 برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے اور شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

افغانستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ کئی علاقوں کے زمینی راستے برفباری کی وجہ سے منقطع ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز سے قندھار سمیت دیگر 6 اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے یہ سیلاب آیا، امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندان کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار 575 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -