اشتہار

سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر میں گزشتہ روز 16 گھنٹے کی مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ روز ہونے والی 16 گھنٹے کی مسلسل طوفانی بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا۔ پانی گھروں میں داخل، سڑکیں بھی بہا لے گیا جب کہ ایئرپورٹ کے رن وے پر بھی کھڑا ہو گیا۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ کے ایپرن اور دیگر حصوں میں 6 انچ تک پانی جمع ہے اور اس صورتحال سے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

طوفانی بارشوں سے تباہی، گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

واضح رہے کہ شہر کی صورتحال پر بلوچستان سے منتخب سینیٹر کہدہ بابر نے حکومت سے گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں